بانی: شاہنواز خان

اہم خبریں
no image
آئی ایم ایف سے بجٹ مذاکرات کامیاب، پانی پاکستان کا حق، بھارتی عزائم کو ناکام بنانے کیلئے صوبوں کیساتھ ملکر پانی ذخیرہ کریں گے، وزیراعظم
no image
بلوچستان لائف لائن ہے، فتنہ الہندوستان کا ہر قیمت پر خاتمہ ہوگا: عطا تارڑ
no image
آئندہ مالی سال کے لیے 1000 ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی بجٹ منظور
no image
پاکستان بیلاروس کے ساتھ معاشی شراکت داری بڑھانے کا خواہاں ہے، آئی ٹی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنایا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی بیلاروس کے وفد سے گفتگو
no image
بجٹ مذاکرات: آئی ایم ایف کے مزید مطالبات سامنے آگئے
no image
ایران نے امریکا کی یورینیم افزودگی کم کرنیکی تجویز مسترد کر دی
no image
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر آج اہم اجلاس
no image
غزہ پر اسرائیلی حملے خوفناک اور ناقابل قبول ہیں، برطانوی وزیراعظم
no image
جنگ بندی کیلئے صدر ٹرمپ کےکردارکو سراہتے ہیں، انہوں نے ثابت کیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں: وزیراعظم
no image
اے اللہ! فلسطینیوں کی مدد فرما، شہدا کو معاف کر، ان کے دشمنوں کو تباہ و برباد کر دے، خطبہ حج
no image
چائنا میڈیا گروپ اور بحریہ یونیورسٹی کی عالمی یوم ماحولیات پر تقریب
no image
کامسٹیک میں آبی بحران اور سندھ طاس معاہدہ پر سیمینار
no image
راولپنڈی، انسدادِ ڈینگی ، ضلعی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس
no image
شملہ معاہدہ اب غیر مؤثر ہو چکا ہے، اور ہم ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر 1948 کی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں -خواجہ آصف
no image
’بچے دو ہی اچھے‘ پالیسی ختم؛ ویتنام میں 2 سے زائد بچے پیدا کرنے کی اجازت
no image
آئندہ پاک بھارت کشیدگی میں عالمی رہنماؤں کو مداخلت کا موقع نہیں ملےگا، بلاول بھٹو
no image
ریل اور روڈ کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک اور یورپ و روس تک رسائی گیم چینجر ہے،عبدالعلیم خان
no image
پاک فضائیہ کے سربراہ سے بیلاروس کے ایئر فورس کمانڈر کی ملاقات، باہمی دفاعی تعاون،دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی عزم کا اعادہ
no image
مہنگی بجلی کا نیا طوفان، حکومت کا منصوبہ تیار
no image
حج کے بعد پہلی فلائٹ کراچی آئی، حجاج کا شاندار استقبال
no image
امریکا بھارت کو کان سے پکڑ کر مذاکرات پر لائے
no image
بجٹ اعتماد لے آیا! اسٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
no image
ترسیلات زر کا تاریخی بریک تھرو، بیرون ملک پاکستانیوں نے کمال کر دیا
no image
ایران پر حملہ پوری امت کے خلاف ہے، خواجہ آصف کا انتباہ
no image
جنرل واحدی: دشمن نے غلطی کی، انجام بھگت رہا ہے
no image
صہیونیوں کو سنگین خمیازہ بھگتنا ہوگا – خامنہ ای
no image
فضا میں ایران کا بڑا وار! اسرائیلی جنگی طیارے مار گرائے
no image
تل ابیب میں تباہی! ایران نے برسائے بیلسٹک میزائل، اسرائیل میں کہرام
no image
بجٹ 2025-26: نان فائلرز پر سختی، نئی مالی پابندیاں
no image
ایک منٹ، ایک کروڑ ڈالر: جونی ڈیپ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
no image
ایک منٹ، ایک کروڑ ڈالر: جونی ڈیپ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

تازہ ترین

آٹا، دالیں، درآمدی سبزیاں، پھل، زندہ جانور، گوشت اور مچھلی کی قیمتوں میں کمی، عوام کو ریلیف ملنے لگا۔
11 Jun 2025, 08:46 AM
آٹا، دالیں، درآمدی سبزیاں، پھل، زندہ جانور، گوشت اور مچھلی کی قیمتوں میں کمی، عوام کو ریلیف ملنے لگا۔
جنگ بندی کیلئے صدر ٹرمپ کےکردارکو سراہتے ہیں، انہوں نے ثابت کیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں: وزیراعظم
04 Jun 2025, 12:43 PM
جنگ بندی کیلئے صدر ٹرمپ کےکردارکو سراہتے ہیں، انہوں نے ثابت کیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں: وزیراعظم
سندھ کا 34 کھرب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تعلیم کے لیے بجٹ میں 12.4 فیصد اضافہ کیا گیا۔
13 Jun 2025, 09:47 AM
سندھ کا 34 کھرب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تعلیم کے لیے بجٹ میں 12.4 فیصد اضافہ کیا گیا۔
آئی ایم ایف سے بجٹ مذاکرات کامیاب، پانی پاکستان کا حق، بھارتی عزائم کو ناکام بنانے کیلئے صوبوں کیساتھ ملکر پا
04 Jun 2025, 07:17 AM
آئی ایم ایف سے بجٹ مذاکرات کامیاب، پانی پاکستان کا حق، بھارتی عزائم کو ناکام بنانے کیلئے صوبوں کیساتھ ملکر پا
وزیراعظم شہباز شریف کا عید الاضحیٰ پر سعودی عرب کے دورہ پر پہنچ گئے، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی
05 Jun 2025, 12:29 PM
وزیراعظم شہباز شریف کا عید الاضحیٰ پر سعودی عرب کے دورہ  پر پہنچ گئے، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی
اسرائیلی ایئر لائن نے اپنے تمام طیارے اسرائیل سے باہر منتقل کرنے کا اعلان کر دیا
13 Jun 2025, 07:45 AM
اسرائیلی ایئر لائن نے اپنے تمام طیارے اسرائیل سے باہر منتقل کرنے کا اعلان کر دیا
شملہ معاہدہ اب غیر مؤثر ہو چکا ہے، اور ہم ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر 1948 کی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں -خواجہ آصف
05 Jun 2025, 08:18 AM
شملہ معاہدہ اب غیر مؤثر ہو چکا ہے، اور ہم ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر 1948 کی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں -خواجہ آصف
اے اللہ! فلسطینیوں کی مدد فرما، شہدا کو معاف کر، ان کے دشمنوں کو تباہ و برباد کر دے، خطبہ حج
05 Jun 2025, 07:50 AM
اے اللہ! فلسطینیوں کی مدد فرما، شہدا کو معاف کر، ان کے دشمنوں کو تباہ و برباد کر دے، خطبہ حج
بجٹ 2025-26 کی تجاویز کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔
10 Jun 2025, 07:29 AM
بجٹ 2025-26 کی تجاویز کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کا فیصلہ کن جواب دشمن کو اس کے احمقانہ اقدام پر شدید پشیمان کر دے گا۔
13 Jun 2025, 09:54 AM
ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کا فیصلہ کن جواب دشمن کو اس کے احمقانہ اقدام پر شدید پشیمان کر دے گا۔

ایران پر اسرائیلی حملے: مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، اہم کمانڈوز اور 6 جوہری سائنسدان جاں بحق

ایران پر اسرائیلی حملے: مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، اہم کمانڈوز اور 6 جوہری سائنسدان جاں بحق

تہران: اسرائیل نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی کارروائی کرتے ہوئے 200 لڑاکا طیاروں کی مدد سے 100 سے زائد عسکری اور اسٹریٹجک تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ، ایرانی آرمی چیف، اہم کمانڈوز اور 6 جوہری سائنسدان جاں بحق ہو گئے ہیں، جب کہ فضائی حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 5 شہری جان سے گئے اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

جمعے کے روز کیے گئے تازہ حملوں میں تبریز ایئرپورٹ اور شیراز شہر کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

اسرائیلی وزیر دفاع، یوآف گیلنٹ نے تصدیق کی ہے کہ یہ حملے ایران کی جوہری تنصیبات اور دیگر اہم عسکری مراکز کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے، اور ان کا مقصد ایران کی عسکری صلاحیتوں کو محدود کرنا ہے۔

 ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور پاسدارانِ انقلاب کے چیف کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے سابق سربراہ فریدون عباسی، جوہری سائنسدان محمد مہدی تہرانچی، اور خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ایران کے کم از کم چھ جوہری سائنسدان ہلاک ہوئے ہیں، جب کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیرِ خاص، کمانڈر علی شمخانی، شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حملے میں جاں بحق جوہری سائنسدانوں میں عبدالحمید منوچہر، احمد رضا زلفگاری، سید امیر حسین فقہی، موطبلی زادہ، محمد مہدی تہرانچی اور فریدون عباسی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حملوں میں 200 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا اور 100 سے زائد تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ موساد نے حملوں سے قبل ایران میں خفیہ طور پر کارروائیاں کیں اور ایران کے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم کے مقامات کے قریب درست نشانہ لگانے والے ہتھیار نصب کیے۔

اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 ایرانی جاں بحق، درجنوں زخمی

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملوں میں تہران کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 5 شہری جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔

ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں کا نشانہ عام شہری علاقوں کو بنایا گیا، جہاں خواتین اور بچوں کی لاشیں دیکھی گئی ہیں۔

تباہ شدہ رہائشی عمارتوں کی تصاویر سرکاری ٹی وی اور عینی شاہدین کی رپورٹوں میں بھی نشر کی گئی ہیں۔

 سوشل میڈیا پلیٹ فارم  پر جاری ویڈیوز میں نطنز (اصفہان) میں اسرائیلی میزائل حملے کے مناظر اور دھماکوں کے بعد اٹھتے ہوئے دھوئیں کے بادل نمایاں طور پر دکھائے گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں دو سینئر جوہری سائنسدان مارے گئے جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں سے ایک ڈاکٹر فریدون عباسی ہیں، جو ایرانی ایٹمی توانائی ادارے (AEOI) کے سابق سربراہ رہ چکے ہیں۔ یہ ادارہ ایران کی جوہری تنصیبات کا ذمہ دار ہے۔

یاد رہے کہ فریدون عباسی پر 2010 میں تہران کی ایک سڑک پر قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا تھا، جس میں وہ بچ گئے تھے۔

دوسرے سائنسدان محمد مہدی طہرانچی ہیں، جو تہران میں اسلامی آزاد یونیورسٹی کے صدر کے عہدے پر فائز تھے۔